برگزیٹ کے بارے میں برطانیہ شفاف موقف اختیار کرے، یورپی یونین
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے نے برگزیٹ کے بارے میں برطانیہ کی جانب سے شفاف موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر برگزیٹ ڈیویڈ ڈیویس سے لندن میں ملاقات کے بعد یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے میشل بارنیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی اور اس یونین کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد لندن کو تجارتی لین دین اور اس سلسلے میں پائی جانی والی سہولیات میں مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا۔انھوں نے اس سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا میئے سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد تجارتی امور میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق اختلافات بدستور جاری ہیں۔