اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کینیڈا پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i314373-اسرائیل_کے_بائیکاٹ_کی_تحریک_کینیڈا_پہنچ_گئی
کینیڈا کے طلبا و طالبات نے، یارک یونیورسٹی سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کینیڈا پہنچ گئی

کینیڈا کے طلبا و طالبات نے، یارک یونیورسٹی سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کے ایک عہدیدار کارن روڈ مین نے بتایا ہے کہ بیس عوامی تنظیمیں تحریک میں شامل ہیں جبکہ تیس دیگر نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن پسند گروپ، مذہبی تنظیمیں اور حتی بعض یہودی تنظیمیں بھی اسرائیل کے بائیکاٹ کی  تحریک کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کینیڈا میں اسرائیل کے تجارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کی مختلف کمپین چلائی گئی ہیں اور انہیں کافی کامیابی بھی ملی ہے۔ بی ڈی ایس کے سینیئر رکن  کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کے ٹولے بھی اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کو دبانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس میں ایک سو ستر کے قریب غیر سرکاری تنظیمیں اور تجارتی و تعلیمی ادارے شامل ہیں۔