روس دنیا میں برتری کے مقام پر لوٹ آیا ہے، صدر پوتن
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i315209-روس_دنیا_میں_برتری_کے_مقام_پر_لوٹ_آیا_ہے_صدر_پوتن
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی آمادگی اور دفاعی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں برتری کے مقام پر دوبارہ لوٹ آیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • روس دنیا میں برتری کے مقام پر لوٹ آیا ہے، صدر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی آمادگی اور دفاعی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں برتری کے مقام پر دوبارہ لوٹ آیا ہے۔

وطن کا دفاع کرنے والوں کے دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میرپوتن نے کہا کہ وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں آج ملک کی سلامتی پوری طرح سے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے اسٹریٹیجک ایٹمی طاقت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔قبل ازیں روس صدر نے تقریب میں شریک بیلاروس، قزاقستان، کرغیزستان، ازبکستان، ارمینیا، قطر، صربیہ، ونیز ویلا اور منگولیا کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کی۔روس میں تیئس فروری کو وطن کا دفاع کرنے والوں کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن ملک میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔