سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اسرائیلی کوشش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i316253-سعودی_فضائی_حدود_کے_استعمال_کی_اسرائیلی_کوشش
اسرائیل نے اپنے ہوائی جہازوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اسرائیلی کوشش

اسرائیل نے اپنے ہوائی جہازوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

فلسطین ٹوڈے کے مطابق اسرائیل جانے والے ایئر انڈیا کے طیاروں کو سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیئے جانے کے بعد صیہونی حکومت کی فضائی کمپنی العال نے بھی ایسی ہی اجازت دیئے جانے کی درخواست کی ہے۔
اسرائیل کے ٹیلی ویژن بیس کے مطابق صہیونی ایئر لائن نے تیسرے ملک کی وساطت سے اپنی درخواست سعودی حکام کو بھجوادی ہے۔
پچھلے برسوں کے دوران آل سعودی حکومت اور اسرائیل کے درمیان غیر رسمی رابطوں کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔
فلسطینی عوام نے بارہا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ رابطوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ رابطے صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ان کی جائز تحریک مزاحمت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترداف ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارت اور بحرین نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے رسمی اور غیر رسمی رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔