ایران جوہری معاہدے پرقائم: یوکیا امانو
یوکیا امانو نے کہا ہےکہ ایران کا جوہری معاہدہ شفافیت اور اعتماد سازی کو پرکھنے کے لئے مثالی معاہدہ ہے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے گزشتہ روز ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آج تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے تاہم جوہری معاہدے کی شکست سے اعتماد سازی اور شفافیت سے متعلق کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
امانو سے جب ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی موقف اور اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں ںے کہا کہ وہ امریکی موقف پر جوابدہ نہیں بلکہ وہ صرف عالمی ایجنسی کے موقف پر اظہار خیال کرسکتے ہیں۔
ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارا کام جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
امانو نے اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین کے موقف پر بات کرنا اس ایجنسی کے دائرہ اختیارات میں نہیں بلکہ ہمارا کام ایران کے جوہری معاہدے کی نگرانی کرنا ہے۔