Aug ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد نیتن یاہو کا گریٹر اسرائیل منصوبہ؛ حکومت پاکستان کی شدید مذمت

حکومت پاکستان نےغاصب صیہونی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل درآمد اور غزہ سے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پاکستان غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے غزہ سے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل کرنے کی بات کی ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے اشتعال انگيز بیان کو سختی سے مسترد کرے جو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور اس ادارے کی متعلقہ قرار دادوں کے منافی ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کا یہ بیان اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ جعلی صیہونی حکومت علاقے میں پائیدار امن کے لئے سبھی بین الاقوامی کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے غیر قانونی قبضے کی توسیع اور استحکام کی فکر میں ہے۔ بیان ميں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے المناک جرائم روکنے کے لئے بلا تاخیر ایسے اقدامات انجام دے جو محسوس کئے جائيں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں کی اساس پر فلسطینی ریاست کے قیام کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، سمیت فلسطینی عوام کے سبھی مسلمہ حقوق کی بھر پور حمایت پر ایک بار پھر زور دیتا ہے۔

ٹیگس