ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات؛ روس یوکرین جنگ بندی پر کوئی اعلان نہ ہوسکا
امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہونے والی طویل ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہ ہوسکا۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات الاسکا میں ہوئی۔ دونوں صدور کی ملاقات تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ امریکہ اور روس کے سربراہوں کی امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ہوئی اس ملاقات کو پورے کے پورے نمبر دیتا ہوں۔ اس ملاقات میں یوکرین جنگ کو روکنے کے حوالے سے کسی نتیجے تک نہ پہنچا جا سکا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی معاملوں پر روسی صدر کے ساتھ اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں اور اب یوکرینی صدر زیلنسکی کو ان پر دستخط کرنے چاہئیں، میرے خیال میں ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں اور یوکرین کو اس پر اتفاق کر لینا چاہیے۔