شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i316577-شام_کو_تقسیم_کرنے_کی_امریکی_کوششیں
روس نے کہا ہے کہ امریکہ، شام میں امن نہیں چاہتا اور وہ مختلف ہیلے بہانوں سے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششیں

روس نے کہا ہے کہ امریکہ، شام میں امن نہیں چاہتا اور وہ مختلف ہیلے بہانوں سے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے۔

روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لاورف نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، شام کے بارے میں مکر و فریب اور جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں صداقت کی ضرورت ہے اور مغربی ممالک میں صداقت نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی قانون کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرتے ہیں ۔