عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i317799-عراق_میں_امریکی_ہیلی_کاپٹر_تباہ_7_افراد_ہلاک
امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کل رات عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۳:۳۲ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد ہلاک

امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کل رات عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

عراق میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر عملے کے7 ارکان ہلاک ہو گئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کر رہا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔