انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ، 18 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i322788-انڈونیشیا_میں_تیل_کے_کنویں_میں_آگ_18_افراد_ہلاک
انڈونیشیا میں تیل کے ایک کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۳:۳۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ، 18 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں تیل کے ایک کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق آگ بدھ کی صبح صوبے آچے کے شمال مغربی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تیل کے کنویں میں لگی۔

آگ لگنے کے بعد کنویں سے دو سو تیس فٹ بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔

آگ نے نزدیکی گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں آگ ممکنہ طور پر سگریٹ کی وجہ سے لگی۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔