ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i322846-ایٹمی_معاہدے_میں_کسی_بھی_قسم_کی_تبدیلی_ناممکن_روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایٹمی معاہدے میں تبدیلی کے بارے میں امریکی اور فرانسیسی صدور کے تازہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن، روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایٹمی معاہدے میں تبدیلی کے بارے میں امریکی اور فرانسیسی صدور کے تازہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناممکن ہے۔
 روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ پوری طرح سے متوازن ہے اور اس میں تمام فریقوں کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
امریکہ اور فرانس کے صدور نے اپنی ملاقات کے دوران موجودہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں نئے معاملات کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدہ صرف ایران کے مفادات کو پورا کرتا ہے لہذا اس میں ایسی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جن سے امریکی مفادات کو پورا کیا جا سکتا ہو۔