سعودی فوج کی حفاظت امریکی کمانڈوز کے سپرد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i323908-سعودی_فوج_کی_حفاظت_امریکی_کمانڈوز_کے_سپرد
امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین کیے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کی حفاظت امریکی کمانڈوز کے سپرد

امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین کیے گئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں جن کا بنیادی کام یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور تباہ کرنا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر ایڈریان نے کہا ہے کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں تاہم یمن کی فوج اور عوام کی استقامت و پائمردی کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ابھی تک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔