May ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے پر اس ملک میں اندرونی اختلافات

برطانیہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے سے متعلق وزیر اعظم تھریسا مئے کے فیصلے سے برطانیہ میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے روزگار و محنت، توانائی اور صنعتی اسٹریٹیجی کے وزیر گریک کلارک نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کے فیصلے پر عمل کئے جانے سے برطانیہ میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ یورپی کسٹم یونین میں برطانیہ کے باقی رہنے کے حق میں ہیں جبکہ کنزر ویٹو پارٹی میں اس سلسلے میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔گریگ کلارک نے کہا کہ صرف ٹویوٹا کار کمپنی میں چار ہزار افراد کام کرتے ہیں اور یورپی کسٹم یونین سے برطانیہ کے نکلنے کی صورت میں یہ کمپنی اپنا کارخانہ برطانیہ سے یورپ  کے کسی اور علاقے میں منتقل کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔