پیرس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہفتے کی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش گروہ نے قبول کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہفتے کی رات ایک مسلح شخص نے دی لے اوپیرا اسکوائر پر ایک شخص کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں آٹھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
دو ہزار پندرہ سے اب تک فرانس میں کئی دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں دو سو دس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری بھی داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔
یہ حملے ایسی حالت میں ہو رہے ہیں کہ فرانس نے، شام میں دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش گروہ میں شامل یورپی شہریوں کی وطن واپسی کے بعد یورپی ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں کا کافی خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ٹیگس