حکومت برطانیہ کو یورپی یونین کا انتباہ
May ۲۷, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
یورپی یونین نے برگزٹ کے معاملے میں تاخیری حربوں کے استعمال کی بابت حکومت برطانیہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
برگزٹ مذاکرات میں شریک یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار میشل بارنیا نے حکومت برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے میں تاخیری حربوں کے استعمال سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام، یورپی یوین کے متحدہ قانونی ڈھانچے کو درک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
میشل بارنیا نے واضح کیا کہ برطانوی حکام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کو بہت سی سہولتوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بہت سے معاملات پر ابہام پایا جاتا ہے اور ہم اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل مارچ دو ہزار انیس تک مکمل ہو جانا چاہیے۔