امریکہ کا چین پر الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i328336-امریکہ_کا_چین_پر_الزام
امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کا ڈیٹا چرایا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۲:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کا چین پر الزام

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کا ڈیٹا چرایا۔

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت کے ہیکروں نے امریکی بحریہ کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا ہے جس میں جنگ کی منصوبہ بندی کے علاوہ امریکی آبدوز کے استعمال میں لائی جانے والی سپر سونک اینٹی شپ میزائل کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی چینی حکومت کی جانب سے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈیٹا کی چوری کے ساتھ سپرسونک میزائل کے منصوبے سے متعلق معلومات چوری کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری اور فروری میں اس قسم کے حملے ہوئے تھے اور سی بی ایس نیوز نے یہ رپورٹ پیش کی تھی۔