مقدونیہ کا نام تبدیل کرنے سے انکار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i328856-مقدونیہ_کا_نام_تبدیل_کرنے_سے_انکار
یورپی ریاست مقدونیہ کے صدر جارج ایمانوف نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • مقدونیہ کا نام تبدیل کرنے سے انکار

یورپی ریاست مقدونیہ کے صدر جارج ایمانوف نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یورپی یونین کے رکن ملک یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازع میں ایک چوتھائی صدی سے بھی زائد عرصے بعد بالآخر اب تصفیہ ہو گیا ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے اب اس کا حل یہ نکالا ہے کہ سکندر اعظم کی جائے پیدائش یونانی صوبہ مقدونیہ آئندہ بھی مقدونیہ ہی کہلائے گا جبکہ جمہوریہ مقدونیہ کا سرکاری نام مستقبل قریب میں ’جمہوریہ شمالی مقدونیہ‘ رکھ دیا جائے گا۔

اس طرح مقدونیہ کی نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی۔