صدر ڈاکٹر پزشکیان نے ملکی توانائی اور ہمدلی پر زور دیا ہے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459334-صدر_ڈاکٹر_پزشکیان_نے_ملکی_توانائی_اور_ہمدلی_پر_زور_دیا_ہے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہمدلی اور ملک کی اندرونی توانائی پر اعتماد کے ساتھ بنیادی ڈھانچوں کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا  ہے۔
(last modified 2026-11-26T09:54:30+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • صدر ڈاکٹر پزشکیان نے ملکی توانائی اور ہمدلی پر زور دیا ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہمدلی اور ملک کی اندرونی توانائی پر اعتماد کے ساتھ بنیادی ڈھانچوں کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا  ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مشہد مقدس میں میٹرو کی تیسری لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ریلوے نیٹ ورک میں توسیع کی اہمیت پر زور دیا۔

 انھوں نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو جہادی مہم، ملک کے ماہرین کی انتھک محنت اور عوام کی مشارکت کا نتیجہ قرار دیا۔

صدر پزشکیان نے امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیتوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دشمنوں کی جنگ اور پابندیوں نے ملک کو مشکل حالات سے دوچار کیا ہے، لیکن ریلوے نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی پیشرفت کا قابل توجہ حصہ انھیں حالات میں مکمل ہوا ہے۔

انھوں نے اس راہ کو جاری رکھنے کے لیے معاشرے کے سبھی طبقات کی مشارکت، ہمراہی اور ہمدلی جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ ایران ترقی نہ کرسکے، لیکن ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر، اتحاد و یک جہتی اور ہمدلی کے ساتھ پوری قوت سے ملک کی ترقی و پیش رفت جاری رکھنی ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel