سعودی حکومت کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i329766-سعودی_حکومت_کو_برطانوی_ہتھیاروں_کی_فروخت_کی_مذمت
برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے مخالفین کے ایک گروپ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض کی فوجی حمایت بند اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت

برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے مخالفین کے ایک گروپ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض کی فوجی حمایت بند اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔

لندن سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے مخالفین کے ایک گروپ نے، جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان ، فنکار اور لیبر یونینوں کے رہنما اور کارکن سمیت انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے مختلف افراد شامل ہیں، برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں تاکہ برطانوی حکومت اس سے زیادہ یمنی عوام کے قتل عام میں سعودی عرب کے جرائم میں شریک نہ ہو-

برطانیہ میں جنگ مخالف کارکنوں نے یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے تعلق سے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے امریکا اور برطانیہ کے بموں اور میزائلوں سے اس بندرگاہ اور یمن کے دیگر علاقوں پر سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے انتہائی وحشیانہ حملوں پر، کہ جن کی وجہ سے ایک سنگین انسانی المیہ رونما ہورہا ہے، اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا-

جنگ مخالف اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کرنے والے برطانوی گروپ نے خبردار کیا کہ سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کی مدد سے الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کر کے یمن کے اسّی لاکھ شہریوں کو قحط اور بھوک مری سے دوچار کر رہا ہے-