واشنگٹن میں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ
Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
واشنگٹن میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے آل سعود حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
واشنگٹن میں کئے جانے والے اس مظاہرے کے شرکا نے سعودی عرب کے عوام کے خلاف آل سعود حکومت کی جارحانہ اور علاقے میں اس کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور ان پالیسیوں کی مذمت کی۔
مظاہرین نے یمن کے علاقے الحدیدہ میں آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر بھی احتجاج کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔واشنگٹن مظاہرے میں شریک لوگوں نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ مظاہرے کے شرکا نے یمنی عوام کا قتل عام بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے سعودی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ٹیگس