افغانستان میں 4 امریکی فوجی ہلاک و زخمی
Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ اروزگان کے ترین کوٹ ایر پورٹ میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
نیٹو نے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابھی تک حملہ آور یا حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی لوگر کے علاقے پلِ عالم میں طالبان خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی تھی جس کے نتیجے میں5 امریکی فوجی ہلاک اور ان کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
ٹیگس