برطانیہ، امریکی دباو کے سامنے ڈھیر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i331257-برطانیہ_امریکی_دباو_کے_سامنے_ڈھیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ، امریکی دباو کے سامنے ڈھیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو میشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی دستہ ویلش گارڈز سے لیا جائے گا جو کہ کابل میں تعینات نیٹو اہلکاروں کی نہ صرف حفاظت کرے گا بلکہ صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں میں بھی معاونت کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ نئی کمک افغان سیکورٹی فورسز کی دشمنوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹو مشن کی معاونت کر رہے ہیں جبکہ امریکہ سمیت کئی ہزار غیر ملکی فوجیں کئی سال سے افغانستان میں تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود نہ فقط وہ اس ملک میں امن و امان برقرار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ طالبان کے بعد اب داعش نے بھی سر اٹھا لیا ہے اور اس افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔