Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے ساتھ اکتوبر تک سمجھوتہ ہو سکتا ہے، برطانیہ

برطانیہ کے وزیر برگزیٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اس سال اکتوبر سے پہلے معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر برگزیٹ ڈومنیک راب نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لندن نے ممکنہ طور پر کوئی سمجھوتہ طے نہ پانے کے بعد کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے بھی خود کو آمادہ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات کے لئے وہ جمعرات کو برسلز جانے والے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانیہ میں برگزیٹ کے مخالفین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر لندن اور برسلز میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا ہے تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں سمجھوتے ہو جائے گا -حکومت برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہو جائے گا۔