امریکہ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ تیز کردی
Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
امریکہ نے چینی مصنوعات پر مزید سولہ ارب ڈالر کا ٹیکس عائد کردیا ہے۔
امریکہ کے نمائندہ تجارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نئی فہرست میں شامل اشیا پر پچیس فی صد ٹیکس لاگو ہوگا اس نوٹیفیکیشن پر تیئیس اگست سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔امریکہ نے پچھلے چندماہ کے دوران چینی مصنوعات کی یہ دوسری فہرست جاری کی ہے جن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا- گزشتہ ماہ بھی امریکی صدر ٹرمپ نے چونتیس ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر پچیس فی صد ڈیوٹی عائد کردی تھی۔اس کے جواب میں چین نے اتنی ہی مالیت کی امریکی اشیا پر مساوی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ چندماہ قبل اس وقت شروع ہوئی تھی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ درآمد کی جانے والی اسٹیل اور ایلمونیئم پر پچیس فی صد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹیگس