تائیوان کے ہسپتال میں آتشزدگی 24 افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i333098-تائیوان_کے_ہسپتال_میں_آتشزدگی_24_افراد_ہلاک_و_زخمی
تائیوان کے ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • تائیوان کے ہسپتال میں آتشزدگی 24 افراد ہلاک و زخمی

تائیوان کے ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تائیوان کے شہر تائیپی میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ مریضوں کو وارڈز سے نکال کر ہسپتال کے لان میں پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق آگ وئی فو ہسپتال کی ساتویں منزل میں ایک وارڈ میں لگی، وارڈ سے 43 مریضوں اور عملے کے ارکان کو نکال لیا گیا۔ 23 افراد کو شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پندرہ مریضوں کی حالت نازک ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔