افغان جنگ کی کمان بلیک واٹر کے ہاتھ
امریکی صدر ٹرمپ افغان جنگ سے مایوس ہونے کے بعد بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم بلیک واٹر کو جنگ کا ٹھیکہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے متعلق پنٹاگون کی حکمت عملی سے مایوس ہوکر بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی اس تجویز پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس میں پرنس نے جنگ کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔
بانی بلیک واٹر نے گزشتہ سال کمانڈر انچیف کی افغان جنگ سے متعلق حکمت عملی کی نظرثانی کے دوران صدر ٹرمپ کو افغان جنگ کو ٹھیکے پر پرائیویٹ مسلح افراد کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ایرک پرنس کا کہنا تھا کہ 17 سال سے جاری جنگ کے نہ ختم ہونے پر امریکی صدر مایوسی کا شکار ہیں، پنٹاگون نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام اس سے پہلے افغانستان میں اپنی شکست پر پردہ ڈالتے رہے لیکن حال ہی میں کئی امریکی حکام نے اعتراف کیا کہ امریکہ کو افغان جنگ میں بھی شکست ہوئی ہے ۔