Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی صورت میں تشدد بھڑک اٹھنے پر ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست اور ڈیموکریٹس کی اکثریت ہو جانے کی صورت میں تشدد کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اوانجلیک عیسائیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی صورت میں ٹرمپ دور حکومت میں حاصل وہ اپنی تمام مراعات کھو بیٹھیں گے۔ٹرمپ نے گذشتہ سال اپنے ایک آرڈینینس پر دستخط کر کے کلیساؤں اور مذہبی رہنماؤں کو سیاست میں دخل اندازی اور امیدواروں کے بارے میں بیان بازی سے روکنے کا اقدام کیا ہے۔امریکہ میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کی تمام اور سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہونے والے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان انتچابت میں ڈیموکریٹس کامیابی حاصل کرلیں گے۔

ٹیگس