فلسطینیوں کو ریاست دینا انعام نہیں، ان کا جائز حق ہے : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو فلسطینیوں کا بنیادی حق قرار دیاہے
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے دو ریاستی حل کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے آزاد ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔
گوتریش نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاروں کے پرتشدد اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔