جنرل اسمبلی عالمی سطح پر ایران کا مؤقف اجاگر کرنے کا بہترین موقع
Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک روانگی سے قبل کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس عالمی سطح پر ایران کے مؤقف کی ترجمانی کا بہترین موقع ہے۔
سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ طاقتور ممالک یکطرفہ پالیسیوں اور ہتھیاروں کے بے رحم استعمال سے انسانیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں یکطرفہ اور مطلق العنان رویہ اختیار کر چکی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طاقتور ممالک اپنے مہلک ہتھیاروں کو انسانوں اور انسانیت کے خلاف بے رحمی سے استعمال کر رہے ہیں، جو عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔