Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • آزاد مالیاتی نظام قائم نہ کیا تو یورپ نقصان اٹھائے گا، جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔

دوئچے وولے کے مطابق وزیر خارجہ ہایکو ماس نے ویانا میں اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ کے لیے آزاد مالیاتی نظام کے قیام کے لئے اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہوسکتا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کے قیام کا جلد فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر چین ایسا مالیاتی نظام وضع کرے گا جو یورپ کے حق میں نہیں ہوگا۔ہایکو ماس نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام وضع کرنا ہوگا۔

ٹیگس