May ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • انسٹیکس میکنزم کے نفاذ پرجرمنی کی تاکید

جرمنی کا کہنا ہے کہ انسٹیکس میکنزم کے نفاذ پر کوششیں جاری ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کے عمل پر زور دے کر کہا ہے کہ برلن اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ انسٹیکس کے اجراء کے لئے مذاکرات کو جاری رکھے گا.

ماریا آدبار ںے کہا کہ تین یورپی ممالک ایران کے ساتھ مالیاتی تبادلات کی سہولتوں کے لئے انسٹیکس کے نفاذ کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی پابندی پربھی تاکید کی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے چند روز قبل امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے.

صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا اقدام ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دیئے گئے مراسلے میں ذکر کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس کے ڈائریکٹر پرفیشر نے لندن میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ یورپی تاجر اس مالیاتی نظام کے تحت پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے آمادہ ہیں.

پرفیشر کا کہنا تھاکہ انسٹیکس کا ادارہ ایران کے ساتھ کم سے کم وقت میں تجارتی لین دین کے لئے تیار ہے

 

ٹیگس