تنگ آمد بہ جنگ آمد کے بعد امریکی فوجی کا قتل
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۳ Asia/Tehran
افغانستان کے مشرقی علاقے میں آرمی بیس میں ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔
افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں آرمی بیس میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں کئی امریکی فوجیوں نے کئی سالہ جنگ سے تنگ آکر خودکشی کی ہے یا پھر اپنے ساتھی فوجی اور افغان فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ٹیگس