کویت نے امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i335989-کویت_نے_امریکہ_کو_تیل_کی_فراہمی_بند_کردی
امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال کے بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • کویت نے امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی

امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال کے بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔

السومریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی پیٹرولیم اور انرجی نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق جب عراق کے بعثی صدر صدام نے کویت پر حملہ کیا تھا اس وقت کویت نے امریکہ کو تیل کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔

بلومبرگ چینل کے مطابق اب کویت کے لئے ایشیائی بازار زیادہ منافع بخش ہے اور وہ ایشیائی بازار میں 80 ڈالر فی بیرل تیل فروخت کررہا ہے۔