امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایران کے ساتھ روس کا تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i336127-امریکی_پابندیوں_کی_پرواہ_کئے_بغیر_ایران_کے_ساتھ_روس_کا_تعاون
روس کے وزیر توانائی الیکزنڈر نوواک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے بعد بھی روس کا اس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایران کے ساتھ روس کا تعاون

روس کے وزیر توانائی الیکزنڈر نوواک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے بعد بھی روس کا اس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر تیل کے سلسلے میں بھی ایران کے ساتھ روس کا سمجھوتہ جاری رہے گا۔

روس کے وزیر توانائی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تیل کا سمجھوتہ اپنے پروگرام کے تحت چار سال سے جاری ہے اور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران روس کو سالانہ پچاس لاکھ ٹن تیل برآمد کرتا ہے اور اس سلسلے میں فریقین کی رضامندی سے تبدیلی آسکتی ہے۔