ترکی میں بم دھماکہ، 10 فوجی ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i336155-ترکی_میں_بم_دھماکہ_10_فوجی_ہلاک_و_زخمی
بطمان صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ترکی میں بم دھماکہ، 10 فوجی ہلاک و زخمی

بطمان صوبے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے بطمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گورنر بطمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

دھماکے کے بعد ترک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔