صیہونی مسلمان ملکوں میں اختلافات ڈالنے کے درپے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i337482-صیہونی_مسلمان_ملکوں_میں_اختلافات_ڈالنے_کے_درپے_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی مسلمان ملکوں میں اختلافات ڈالنے اورگزشتہ 70 سال سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اورغاصبانہ قبضے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی مسلمان ملکوں میں اختلافات ڈالنے کے درپے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی مسلمان ملکوں میں اختلافات ڈالنے اورگزشتہ 70 سال سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اورغاصبانہ قبضے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک صحافی کی جانب سے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے خفیہ دورہ عمان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اس دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نگاہ میں اسلامی ملکوں کو امریکی دباو میں آکر غاصب صیہونی حکومت کو علاقے میں نئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ٹرمپ کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے وہائٹ ہاوس میں صیہونی لابی اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کے مفاد کے لئے اسلامی ممالک پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے دباو ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس نے جمعرات کے روز نیتن یاہوسے ملاقات کی تھی تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نیتن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔