امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ ہیں، روس کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i337905-امریکی_پابندیوں_کے_مقابلے_میں_ایران_کے_ساتھ_ہیں_روس_کا_اعلان
روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود انکا ملک تیل کی تجارت میں ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ ہیں، روس کا اعلان

روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود انکا ملک تیل کی تجارت میں ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

برطانوی جریدے فائنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک نے کہا کہ ماسکو اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر عائد کی جانے والے پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کو ایران کے ساتھ تیل کی تجارت جاری رکھنے کی صورت میں امریکا کی جانب سے ممکنہ تادیبی اقدامات کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔الیکزینڈر نوواک نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ اپنے شرکا کے ہمراہ ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا میکینزم تیار کیا جائے۔