افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک
Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
افغانستان میں امریکہ کے ایک فوجی کو سنیچر کو قتل کردیا گیا۔
نیٹوکی قیادت والے ریزالیوٹ سپورٹ نے ایک بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک امریکی فوجی کو قتل کردیا گیا ہے۔
امریکی دفاعی شعبہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقتول فوجی کی لاش ان کے خاندان کے حوالے کرنے کے 24 گھنٹے کے بعد ہی ا س کا نام اور ان کی پہچان ظاہر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان میں کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ٹیگس