ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں، یورپی انرجی کمشنر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i339256-ایٹمی_معاہدے_کا_کوئی_نعم_البدل_نہیں_یورپی_انرجی_کمشنر
یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو نعم البدل موجود نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں، یورپی انرجی کمشنر

یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو نعم البدل موجود نہیں ہے۔

 پیر کے روز برسلز میں ایران پورپ مذاکرات کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے انرجی کمشنر آریاس کینیٹ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی علیحدگی کے باوجود یورپی یونین اس معاہدے کو باقی رکھنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ایک کار آمد معاہدہ ہے اور اس کا کوئی اچھا متبادل نہیں ہے۔   ایٹمی معاہدہ یورپ، خطے اور دنیا کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اس موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ایران کو اس معاہدے کے فوائد حاصل ہوں گے۔  انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہیے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا معاملہ کٹھائی میں پڑ جائے۔
 انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوا تو صورت حال تبدیل اور ہر چیز درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔