اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ
Nov ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بدھ کو کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تئیں اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا آئیے ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو دلانے اور فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کے لئے مساوات، امن، انصاف، سلامتی اورپر وقار مستقبل بنانے کیلئے اپنی وابستگی کی تصدیق کریں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال 29 نومبر کوفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔
ٹیگس