ہارنے کا خوف برطانوی وزیراعظم نےووٹنگ ملتوی کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i340126-ہارنے_کا_خوف_برطانوی_وزیراعظم_نےووٹنگ_ملتوی_کردی
یورپین کورٹ آف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ پر اپنا فیصلہ واپس لے سکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ہارنے کا خوف برطانوی وزیراعظم نےووٹنگ ملتوی کردی

یورپین کورٹ آف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ پر اپنا فیصلہ واپس لے سکتا ہے۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزیٹ ڈیل پر ووٹنگ ملتوی کر دی۔ سو سے زائد کنزرویٹو ایم پیز بریگزٹ کے خلاف تھے، برطانوی وزیراعظم کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے ووٹنگ ملتوی کر دی۔

دوسری جانب یورپئین کورٹ آف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے پر عمل درآمد کا فیصلہ واپس لے سکتا ہے، اس کے لیے یورپی یونین کے دیگر 27 ممالک کی اجازت کی ضرورت نہیں۔