خلاء کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کےلئے تباہ کن: چین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i340686-خلاء_کو_میدان_جنگ_بنانا_پوری_دنیا_کےلئے_تباہ_کن_چین
چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
  • خلاء کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کےلئے تباہ کن: چین

چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوںکہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔

واضح رہے کہ کل امریکی صدر ٹرمپ نے اسپیس یا خلاء کے لئے ایک امریکی کمانڈ کے قیام کا حکم دے دیا ہے جو سبھی خلائی آپریشن کا نظام سنبھالے گی۔ ٹرمپ نے اسپیس فورس بنانے کا یہ حکم ایک ایسے وقت دیا ہے جب کانگریس نے اس فورس اور کمانڈ کے قیام کی اجازت نہیں دی تھی-