اسپین پہنچنے کی کوشش میں 12 تارکین وطن ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i340812-اسپین_پہنچنے_کی_کوشش_میں_12_تارکین_وطن_ہلاک
غیر قانونی طریقے سے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران بارہ تارکین وطن کشتی میں مردہ پائے گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۴ Asia/Tehran
  • اسپین پہنچنے کی کوشش میں 12 تارکین وطن ہلاک

غیر قانونی طریقے سے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران بارہ تارکین وطن کشتی میں مردہ پائے گئے ۔

ہسپانوی ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں انہیں ایک کشتی نظر آئی جب محافظ کشتی کے قریب پہنچے تو کشتی پر 12 افرادکو مردہ پایا جو ممکنہ طور پرجسم میں پانی کی کمی اور بھوک سے ہلاک ہوئے جبکہ 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ۔

مرنے والوں میں 10 مرد اور2 خواتین شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون حاملہ تھی۔

تارکین وطن کا تعلق مراکو کے علاقے صحارا سے ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں اسپین آنے کی کوششوں کے دوران اب تک 740 سے زائد مہاجرین ہلاک ہو چکے ہیں۔