روس نے طاقت کا مظاہرہ کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i341132-روس_نے_طاقت_کا_مظاہرہ_کیا
روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran

روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ 

روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ  کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے پانچ گنا تیز رفتاری سے مار کرسکتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے۔