روسی طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342783-روسی_طیارہ_ہائی_جیک_کرنے_کی_کوشش_ناکام
روسی مسافر طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
  • روسی طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام

روسی مسافر طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق روسی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ سربیا کے شہر سورگوٹ سے دارالحکومت ماسکو جانے والی پرواز کے اغوا کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

اغوا کار نے طیارے کو مبینہ طور پر افغانستان لے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کار کی دھمکی کے بعد طیارے کو روسی شہر ’خانتومسیسک‘ کی جانب موڑ دیا گیا۔

سیکورٹی فورس نے طیارے کے ایئر پورٹ پر اترتے ہی اغوا کار کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی معلومات کےمطابق مشتبہ اغوا کار روسی باشندہ ہے،جس کی عمر 41 سال ہے،جس کے عزائم کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔