امریکی صدر ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئے
Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۰ Asia/Tehran
امریکی صدر نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تند و تیز بیان دینے اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے کے بعد امریکہ میں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے میکسیکو دیوار کی فنڈنگ کے مطالبے سے دستبردار ہو گئے اور کہا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے بڑا قدم اٹھاوں گا۔
اس سے پہلے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے بل منظور نہ ہوسکے۔
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 36ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، واضح رہے کہ شت ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں اور حکومتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
ٹیگس