روس کی میزبانی میں افغان امن کانفرنس کا پہلا دور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i343622-روس_کی_میزبانی_میں_افغان_امن_کانفرنس_کا_پہلا_دور
روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی کانفرنس کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • روس کی میزبانی میں افغان امن کانفرنس کا پہلا دور

روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی کانفرنس کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔

 اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اجلاس بہت مفید رہا۔

طالبان وفد کے سربراہ عباس ستانکزئی نے بھی بات چیت کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے اجلاس جاری رہیں گے۔

دیگر افغان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے، اجلاس کے تمام فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اجلاس آج بھی جاری رہے جس میں اچھی پیشرفت ہونے کی امید ہے۔

دوسری جانب امریکا اور افغان حکومت نے ماسکو کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شرکت نہیں کی ہے۔