برطانیہ نے امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا قانون منظور کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i343812-برطانیہ_نے_امریکی_پابندیوں_کو_بائی_پاس_کرنے_کا_قانون_منظور_کرلیا
حکومت برطانیہ نے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا قانون منظور کرلیا

حکومت برطانیہ نے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنائے جانے کے بعد برطانوی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے تجارتی لین دین کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گی۔
برطانیہ کے نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک دستاویز کے مطابق یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنانے کا بل دسمبر دوہزار اٹھارہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اور رواں ماہ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے۔
یورپی یونین نے اکتیس جنوری کو ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے میکنیزم انسٹیکس کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کردیا ہے۔