ایمرجنسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری گرفتار
Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
امریکی پولیس نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، درجنوں لوگوں نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہوکر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے صدارتی احکامات کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ خود ایک ایمرجنسی ہے جیسے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا پرجاری ہونے والی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرین کو کہ جن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں پولیس وین میں بٹھایا جارہا ہے۔ پولیس نے گرفتار ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔
ٹیگس