فرانسیسی فوج کا القاعدہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i344655-فرانسیسی_فوج_کا_القاعدہ_کے_کمانڈر_کو_ہلاک_کرنے_کا_دعوی
فرانسیسی فوج نے مالی میں القاعدہ کےکمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • فرانسیسی فوج کا القاعدہ  کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی

فرانسیسی فوج نے مالی میں القاعدہ کےکمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  فرانسیسی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے افریقی ملک مالی میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ایک کمانڈر کو ہلاک کیا ہے۔

فرانسیسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے القاعدہ کے کمانڈر یحیی ابو الہمام کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے۔ فرانسیسی فوج کے مطابق القاعدہ کے کمانڈر یحیی ابو الہمام کی ہلاکت القاعدہ کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔